Trinity Medical Centre

1 Goldstone Villas, Hove, BN3 3AT

Current time is 06:43 - Sorry, we're closed

NHS

Telephone: 01273 736030

bhccg.thetrinitymedicalcentre@nhs.net

Missing or incorrect data on your COVID Vaccination Passport

Information about the COVID-19 Booster Vaccination

Please see the coloured tiles below for information on what we offer at the surgery and other guidance.

Urdu

اگر آپ نے اپنا ٹیکہ بیرون ملک لگوایا تھا تو اپنے ٹیکے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کریں

 

اگر آپ نے COVID-19 کی کوئی ٹیکہ کاری انگلینڈ سے باہر موصول کی ہے تو، وہ آپ کے طبی ریکارڈوں میں NHS کی ایپ میں خود بخود نظر نہیں آئیں گے۔

 

آپ کی ٹیکہ کاری کی شہادت دکھانے کا اہل ہونے کے لیے، NHS کو آپ کی ٹیکہ کاری کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

 

اس کام کے لیے، آپ کو انگلینڈ سے باہر موصولہ کورونا وائرس کی ٹیکہ کاریوں کی شہادت دکھانے کے لیے ایک اپائنٹمنٹ بُک کروانی ہوگی۔ اس کے بعد NHS کی ٹیم اسے چیک کر کے آپ کے ریکارڈ اور نیشنل سسٹم کو اپ ڈیٹ کر سکتی ہے۔ پھر آپ کو ضرورت پڑنے پر اس سے آپ کو ایک NHS COVID پاس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ملے گی۔

 

یہ خدمت اب برائٹن اور ہوو کے چرچل اسکوائر میں اور چیسیسٹر کے نارتھ گیٹ اسکوائر میں بُک کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ اب یہ پوری کاؤنٹی میں دیگر مقامات پر بھی دستیاب ہے۔ آپ یونہی تشریف نہیں لا سکتے ہیں۔

 

اپائنٹمنٹ بُک کرنے کے لیے 119 پر کال کریں۔ موبائل اور لینڈ لائنوں سے 119 پر کی جانے والی کالز مفت ہیں۔ 200 زبانوں میں 119 تعاون فراہم کرتا ہے۔

 

آپ یوں بھی کر سکتے ہیں کہ آن لائن مزید پتہ کریں یا اپنے ٹیکہ کی چیکنگ کی اپائنٹمنٹ بُک کریں۔

 

آپ کو اپنا NHS نمبر جاننا ہوگا اور انگلینڈ سے باہر آپ نے کورونا وائرس (COVID-19) کی جو کوئی ٹیکہ کاری کروائی تھی اس کا ثبوت لے کر آنا ہوگا۔

 

یہ سروس کون استعمال کر سکتا ہے

 

اگر آپ یا آپ کے بچے کی عمر 5 سال یا اس سے اوپر ہے اور آپ کے پاس NHS نمبر ہے اور آپ نے انگلینڈ سے باہر ان میں سے کوئی ٹیکہ موصول کیا ہے تو آپ یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں:

  • Oxford/AstraZeneca (Vaxzevria)
  • Pfizer/BioNTech (Comirnaty)
  • Johnson & Johnson (Janssen)
  • Moderna (Spikevax)
  • انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (Covishield)
  • Bharat Biotech (Covaxin)
  • SinoVac (CoronaVac)
  • بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایولوجیکل پروڈکٹس (Sinopharm BIBP)

 

آپ کو اپنی تصویری ID کے بطور اپنا پاسپورٹ، نیز جو ٹیکہ کاری آپ ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں اس کی شہادت، جیسے ٹیکہ کاری کارڈ، سرٹیفکیٹ، یا ای میل تصدیق لے کر آنا ہوگا۔ اگر عملہ آپ کی شناخت یا آپ کی ٹیکہ کاری کی دستاویزی شہادت کی تصدیق نہیں کر سکتا ہو تو، وہ آپ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے سے قاصر ہوں گے۔

 

براہ کرم نوٹ کر لیں، آپ کے ریکارڈوں کو اپ ڈیٹ ہونے میں 10 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔

 

سروس کے بارے میں مزید پڑھیں: آپ نے بیرون ملک کورونا وائرس (COVID-19) کی جو ٹیکہ کاری کروائی ہے اس بارے میں NHS کو بتائیں – NHS (www.nhs.uk)